مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک کے عوام نے نوٹوں کی منسوخی کے قدم کا استقبالکیا ہے کیونکہ اس سے رشوت خوری اور کالے دھن کو روکنے میں مدد ملے گی۔
مسٹروینکیا نائیڈو نے کہا کہ تمام پابندیاں بشمول رقم نکالنے پر لگائی گئی پابندی جلد ختم کردی جائے گی کیونکہ نئی کرنسی نوٹس
ریاستوں کو سپلائی کی جارہی ہے۔
انھوں نے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے آتکور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہر 2 دن میں اور وزیر فائنانس ارون جیٹلی روزانہ اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور بینکس و اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے اقدامات کررہے ہیں۔